Maktaba Wahhabi

244 - 263
دوسری بحث:وہ اہم ترین امور جن کا بندہ اپنے رب سے سوال کرتا ہے۔ بندہ اپنے رب سے دین و دنیا کے معاملات میں ہر اس چیز کا سوال کرے جس کی اسے ضرورت ہو،کیوں کہ تمام خزانے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں ،ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَإِنْ مِّنْ شَيْئٍ إِلَّاْ عِنْدَنَاْ خَزَاْئِنُہُ وَمَاْ نُنَزِّلُہُ إِلَّاْ بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ﴾[1] اور جتنی بھی چیزیں ہیں ان سب کے خزانے ہمارے پاس ہیں ،اور ہم ہر چیز کو اس کے مقررہ انداز کے مطابق اتارتے ہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ جسے عطا کرنا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہیں ،اور جسے نہ دینا چاہے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں ،جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ’’اللھم لا مانع لما أعطیت ولا معطي لما منعت ولا ینفع
Flag Counter