Maktaba Wahhabi

66 - 263
کیونکہ اللہ تعالیٰ پر کوئی جبر و اکراہ کرنے والا نہیں ۔ نیز حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ لا يَقُولَنَّ أحَدُكُمْ: اللّٰہُمَّ اغْفِرْ لي إنْ شِئْتَ،اللّٰہُمَّ ارْحَمْنِي إنْ شِئْتَ،ولَكِنْ لِيَعْزِمِ المَسْأَلَةَ ولْيُعَظِّمِ الرَّغْبَةَ،فإنَّ اللّٰہَ لا يَتَعاظَمُهُ شيءٌ أعْطاهُ ‘‘[1] تم میں سے کوئی شخص اس طرح نہ کہے کہ : اے اللہ اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے،اے اللہ اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم فرما،بلکہ اسے چاہئے کہ پختگی اور عزم کے ساتھ اللہ سے مانگے،اور اللہ سے بڑی چیز کی رغبت کرے،کیونکہ اللہ تعالیٰ کے لئے کچھ بھی عطا کرنا بڑی بات نہیں ۔ دوسری بحث: دعا کی قبولیت سے مانع امور ’’مانع‘‘ کے لغوی معنیٰ دو چیزوں کے درمیان حائل ہونے والی شے کے ہیں ،اور اصطلاح میں شرط کی تعریف کے بر عکس‘ مانع اسے کہتے ہیں جس کے
Flag Counter