Maktaba Wahhabi

267 - 263
(۷)- مصیبت کی سختی سے،بدبختی کا شکار ہونے سے،برے فیصلہ سے،اور دشمنوں کی شماتت(ہنسنے)سے اللہ کی پناہ طلب کرنا: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم برے فیصلہ سے،اوربدبختی کا شکار ہونے سے ،اور دشمنوں کی شماتت(ہنسنے)سے،اور مصیبت کی سختی سے پناہ مانگا کرتے تھے۔[1] یہ اہم مقاصد کے چند نمونے ہیں ،بندے کو چاہئے کہ انہیں ضائع نہ کرے،نیز بندے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی ‘ اپنے اہل خانہ کی اور تمام مسلمانوں کی اصلاح و درستی کے لئے دعاء کرنا نہ بھولے۔ اللہ کی رحمت‘ سلامتی اور برکت نازل ہو ہمارے سردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کے آل و اصحاب اور قیامت تک آنے والے ان کے سچے متبعین پر۔ الحمد للّٰہ الذي بنعمتہ تتم الصالحات وصلی اللّٰہ وسلم علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین انتھت الترجمۃ مع الکتابۃ في: ۲۱/۴/۱۴۲۳ھـ لیلاً۔
Flag Counter