Maktaba Wahhabi

98 - 263
فرمایا اے میرے رب!تو مجھے توفیق دے کہ میں تیری ان نعمتوں کا شکریہ ادا کروں جو تونے مجھ پر اور میرے والدین پرنچھاور کی ہیں ،اور یہ کہ میں ایسا نیک عمل کروں جس سے تو خوش ہو جائے،اور تو مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں شامل فرمادے۔ حضرت عبد اللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کہتے ہوئے سنا کہ:’’اے اللہ!میں تجھ سے اس وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ میں شہادت دیتا ہوں کہ تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،توتنہا بے نیاز ہے،جس سے نہ تو کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا ہوا ہے،اور نہ ہی کوئی اس کا ہمسر اور مقابل ہے‘‘،راوی کہتے ہیں کہ(یہ سن کر)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’والذي نفسي بیدہ لقد سأل اللّٰہ باسمہ الأعظم الذي إذا دعي بہ أجاب،وإذا سئل بہ أعطی‘‘[1]
Flag Counter