Maktaba Wahhabi

197 - 263
(میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں اور گواہی دیتی ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں)ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ پھر میں لوٹ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں خوشی سے رو رہا تھا‘ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !خوش ہو جایئے،اللہ نے آپ کی دعاء قبول فر مالی اور ابو ہریرہ کی ماں کو ہدایت عطا فرمائی،یہ سن کر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور بھلی بات کہی،ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !اللہ سے دعاء فرما دیجئے کہ وہ مجھے اور میری ماں کو اپنے مومن بندوں کے نزدیک محبوب بنا دے اور انہیں ہمارے نزدیک محبوب بنا دے،وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللھم حبب عبیدک ھذا وأمہ إلی عبادک المؤمنین وحبب إلیھم المؤمنین۔‘‘ اے اللہ!اپنے اس بندے اور اس کی ماں کو اپنے مومن بندوں کے نزدیک محبوب بنا دے،اور انہیں ان کے نزدیک محبوب کر دے۔ چنانچہ جو بھی مومن پیدا ہوا اور اس نے مجھے دیکھا یا میرے بارے میں سنا
Flag Counter