Maktaba Wahhabi

87 - 198
سند ’’ضعیف‘‘ہے۔ رباح بن بشیر ’’مجہول‘‘ ہے۔ امام ابوحاتم رازی رحمہ اللہ نے ’’مجہول‘‘ قرار دیا ہے۔ (الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 3/490) صرف ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’الثقات‘‘(8/242)میں ذکر کیا ہے۔ 13. نُبَیْہ بن وہب بیان کرتے ہیں کہ کعب احبار رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سیدہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا ،تو کعب کہنے لگے : ’’جب بھی دن طلوع ہوتا ہے، ستر ہزار فرشتے اترتے ہیں ۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کو گھیر لیتے ہیں اور قبر پر اپنے پَر لگاتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتے ہیں ۔‘‘ (الزُّھد للإمام عبد اللّٰہ بن المبارک : 1600، مسند الدّارمي : 1/47، ح : 94، فضل الصّلاۃ علی النبي للقاضي إسماعیل : 102، حلیۃ الأولیاء لأبي نُعَیم : 5/390) سند منقطع ہے۔ نُبَیْہ بن وہب کا کعب احبار سے سماع ولقا نہیں ۔ امام طحاوی رحمہ اللہ ایک ’’منقطع‘‘ روایت کے بارے میں لکھتے ہیں : دَخَلَ ھٰذَا الْحَدِیثُ فِي الْـأَحَادِیثِ الْمُنْقَطِعَۃِ الَّتِي لَا یَحْتَجُّ أَھْلُ الْإِسْنَادِ بِمِثْلِھَا ۔ ’’منقطع روایات سے ہے، جنہیں محدثین حجت نہیں جانتے۔‘‘ (شرح مشکل الآثار : 10/36، ح : 4140) الحاصل : دین قرآنِ کریم اور صحیح احادیث سے ثابت شدہ تعلیمات کا نام ہے۔ سند امت محمدیہ علی صاحبہا والصلوٰۃ والسلام کا امتیازی وصف اور خاص شناخت ہے۔مسلمانوں کا پورا دین صحیح احادیث میں
Flag Counter