Maktaba Wahhabi

68 - 198
إِنَّ لِلّٰہِ فِي الْـأَرْضِ مَلَائِکَۃً سَیَّاحِینَ، یُبَلِّغُونِّي مِنْ أُمَّتِي السَّلَامَ ۔ ’’زمین پراللہ تعالیٰ کے فرشتے گشت کر تے ہوں گے اور میری امت کاسلام مجھ تک پہنچایا کریں گے۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 1/387، 441، 452؛ سنن النّسائي الصغرٰی : 3/44، ح : 1282؛ سنن النّسائي الکبرٰی : 6/22، وسندہٗ حسنٌ) امام ابن حبان رحمہ اللہ (914)نے اسے ’’صحیح‘‘ اور امام حاکم رحمہ اللہ (456/2)نے ’’صحیح الاسناد‘‘قرار دیا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ ٭ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : درود میں اچھے الفاظ کا انتخاب کریں ، کیا معلوم وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش کیا جائے۔ لوگوں نے کہا : آپ ہمیں وہ الفاظ سکھا دیجیے۔ فرمایا: پڑھیں : اللّٰہُمَّ اجْعَلْ صَلَاتَکَ، وَرَحْمَتَکَ، وَبَرَکَاتِکَ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِینَ، وَإِمَامِ الْمُتَّقِینَ، وَخَاتَمِ النَّبِیِّینَ، مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ، إِمَامِ الْخَیْرِ، وَقَائِدِ الْخَیْرِ، وَرَسُولِ الرَّحْمَۃِ، اللّٰہُمَّ ابْعَثْہُ مَقَامًا مَحْمُودًا، یَغْبِطُہٗ بِہِ الْـأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ، اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ، وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ، وَعَلٰی آلِ إِبْرَاہِیمَ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ، اللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ، وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ، وَعَلٰی آلِ إِبْرَاہِیمَ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ ۔
Flag Counter