Maktaba Wahhabi

53 - 198
حالت ِ خواب اور بیداری میں حضور ہی کا خیال تھا۔لیکن حالت ِبیداری میں کلمہ شریف کی غلطی پر جب خیال آیا تو اس بات کا ارادہ ہوا کہ اس خیال کو دل سے دور کیا جاوے۔اس واسطے کہ پھر کوئی ایسی غلطی نہ ہو جاوے،بایں خیال بندہ بیٹھ گیا اور پھر دوسری کروٹ لیٹ کر کلمہ شریف کی غلطی کے تدارک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھتا ہوں لیکن پھر بھی یہ کہتا ہوں : اللھم صل علی سیدنا ونبینا ومولانا اشرف علی حالانکہ اب بیدار ہوں ،خواب نہیں لیکن بے اختیار ہوں ،مجبور ہوں ، زبان اپنے قابو میں نہیں ۔اس روز ایسا ہی کچھ خیال رہا تو دوسرے روز بیداری میں رقت رہی،خوب رویا۔ اور بھی بہت سی وجوہات ہیں جو حضور(تھانوی)کے ساتھ باعث ِ محبت ہیں ،کہاں تک عرض کروں ؟ جواب : اس واقعہ میں تسلی تھی کہ جس کی طرف تم رجوع کرتے ہو، وہ بعینہ تعالیٰ متبع سنت ہے۔‘‘ (الامداد،صفر 1336ھ ، ص : 35) ٭٭٭٭٭
Flag Counter