Maktaba Wahhabi

38 - 198
7. خالد بن سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : عبد الحمید بن عبد الرحمن نے اپنے بیٹے کا ولیمہ کیا تو موسیٰ بن طلحہ کو بلا کر کہا: ابو عیسیٰ!درود کے حوالے سے آپ کے پاس کیا تعلیم پہنچی ہے؟موسیٰ کہنے لگے : میں نے سیدنا زید بن خارجہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا ،کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ درود کیسے پڑھیں ؟فرمایا : نماز ادا کریں اور ذکر الٰہی میں مشغول رہیں ،اور پڑھیں : اللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ ۔ اللہ! محمداور ان کی آل پر برکت فرما،جیسے تُو نے ابراہیم پر برکت فرمائی تھی،بلاشبہ تُو قابل تعریف اور بڑی شان والا ہے۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 1/199؛ سنن النّسائي : 1292، وسندہٗ صحیحٌ) ٭ سنن نسائی کے الفاظ ہیں : اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ ۔ ’’یااللہ! محمد اور آپ کی آل پر رحمت فرما۔‘‘ 8. سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آبیٹھا۔ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے۔اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول!سلام کے بارے میں ہم جانتے ہیں ، مگر نماز کا درود کیا ہے؟اللہ آپ پر رحمت فرمائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، حتی کہ ہم نے خواہش کی کہ کاش یہ شخص آپ سے سوال نہ کرتا۔پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
Flag Counter