( فرمایا:)سلام اسی طرح ہے، جیسے آپ جانتے ہیں ۔‘‘ (الموطّأ للإمام مالک : 1/179؛ صحیح مسلم : 405) 4. سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ’’صحابہ نے عرض کیا : اللہ کے رسول!ہم آپ پر درود کیسے پڑھیں ؟ فرمایا : اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّأَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ، کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی آلِ إِبْرَاہِیمَ، وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّأَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ، کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی آلِ إِبْرَاہِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیدٌ ۔ ’’اللہ!محمد صلی اللہ علیہ وسلم ،آپ کی ازواج اور آپ کی اولاد پر رحمت فرما، جیسے تُو نے ابراہیم علیہ السلام کی آل پر رحمت کی،محمد صلی اللہ علیہ وسلم ،آپ کی ازواج اور آپ کی اولاد پر برکت فرما، جیسے تُونے ابراہیم علیہ السلام کی آل پر برکت کی،یقینا تو قابلِ تعریف، بڑی شان والا ہے۔‘‘ (الموطّأ للإمام مالک : 1/165؛ صحیح البخاري : 3369؛ صحیح مسلم : 407) 5. سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ’’ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول!سلام کا طریقہ تو یہ ہے(جو ہم جانتے ہیں )، لیکن آپ پر درود کیسے پڑھیں ؟فرمایا : پڑھیں ؛ اللَّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ، کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی آلِ إِبْرَاہِیمَ، وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ، وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیمَ ۔ ’’اللہ! تُو اپنے بندے ورسول محمد پر رحمت فرما،جس طرح تُونے ابراہیم کی آل پر |