Maktaba Wahhabi

640 - 665
”احادیث عمامہ اور ان کی استنادی حیثیت“کے عنوان سے ماہنامہ”محدث“ (لاہور) میں مقالہ لکھا، جس میں عمامہ باندھنے سے متعلق احادیث کی استنادی حیثیت کو واضح کیا۔ 6۔آداب دین ودنیا:اامام احمد، امام نسائی، ترمذی، اور ابن حبان وغیرہ محدثین عظام نے بروایت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث روایت کی ہے کہ (مَا ذِئْبَانِ جَائِعَانِ أُرْسِلَا فِي غَنَمٍ، بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ حِرْصِ الْمَرْءِ عَلَى الْمَالِ وَالشَّرَفِ لِدِينِهِ) یعنی” وہ بھوکے بھیڑیے جنھیں بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑدیا جائے، اتنا نقصان نہیں کرسکتے، جتنا نقصان دنیا کے مال اور عزت وشہرت کی حرص سے انسان کے دین کا ہوتا ہے“ اس حدیث کی جامعیت کے پیش نظر مشہور محدث امام ابن رجب حنبلی نے ایک مستقل کتاب میں اس کی مفصل شرح کی ہے۔سعید مجتبیٰ نے”آدابِ دین ودنیا“ کے زیر عنوان اس کا اردو ترجمہ کیا جو ماہنامہ ”محدث“(لاہور) کی چند قسطوں میں چھپا۔ غاية النفع في شرح تمثيل المومن بخامة الزرع:صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَثَلُ المُؤْمِنِ كَمَثَلِ الخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ، مِنْ حَيْثُ أَتَتْهَا الرِّيحُ كَفَأَتْهَا، فَإِذَا اعْتَدَلَتْ تَكَفَّأُ بِالْبَلاَءِ، وَالفَاجِرُ كَالأَرْزَةِ، صَمَّاءَ مُعْتَدِلَةً، حَتَّى يَقْصِمَهَا اللّٰه إِذَا شَاءَ) ”یعنی مؤمن کی مثال لہلہاتی ہوئی کھیتی کی ہے۔کسی طرف سے بھی آنے والی ہوا سے جھکا دیتی ہے۔جب وہ سیدھی ہوتی ہے تو اسے دوبارہ کسی مشکل اورمصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے برعکس فاجرآدمی کی مثال صنوبر کے سیدھے اور مضبوط درخت کی سی ہے جو ہوا کے جھونکوں سے سرنگوں نہیں ہوتا بلکہ اللہ جب چاہے سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔“ اس حدیث کی شرح میں امام ابن رجب حنبلی نے ایک مستقل کتاب تصنیف کی ہے۔سعید مجتبیٰ نے اس کا اردو ترجمہ کیا جورسالہ”محدث“ کی جلد 22 کے شمارہ نمبر 8 میں چھپا۔ اللؤ اللؤ والمرجان:یہ کتاب دو جلدوں پر محتوی ہے۔اس میں علامہ محمد فواد عبدالباقی نےصحیح بخاری اور صحیح مسلم کی 1906ء؁ احادیث جمع کردی ہیں۔سعیدمجتبیٰ نے اس کا اردور ترجمہ کیا ہے اور جس حدیث سے جو مسائل مستنبط ہوتے ہیں، وہ مناسب انداز مین بیان کردیے ہیں۔یہ کتاب ادارہ دارالسلام کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ الفتح الرباني لترتيب مسند الامام احمد بن حنبل الشيباني:کتب احادیث میں مسندامام احمد بن حنبل ایک معروف اور اہم ترین کتاب ہے جو چالیس ہزار احادیث کاضخیم تریں
Flag Counter