Maktaba Wahhabi

641 - 665
مجموعہ ہے۔”مسند“اصولِ حدیث کی ایک اصطلاح ہے۔مسند نام کی کتاب میں احادیث عام فقہی انداز کے ایوب قائم کرکے درج نہیں کی جاتیں بلکہ صحابی کانام بطور عنوان لکھ کر اس صحابی سے مروی احادیث درج کی جاتی ہیں، اگرچہ وہ احادیث کسی موضوع سے تعلق رکھتی ہوں۔مثلاً ایک حدیث وضو سے تعلق رکھتی ہے تو اس کے ساتھ دوسری حدیث تجارت سے متعلق ہے۔ایک جہاد کے سلسلے کی ہے تو اس سے اگلی روزے کے بارے میں ہے۔اس طرح کسی حدیث کا تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔امام عبدالرحمٰن الساعاتی نے بے حد محنت کرکے مسند امام احمد کو فقہی ابواب کے تحت مرتب کردیا ہے اور اس کا نام(الفتح الرباني لترتيب مسند امام احمد بن حنبل الشيباني) رکھا ہے۔اس فقہی تبویب وترتیب کی صورت میں اس کتاب سے استفادہ بہت آسان ہوگیا ہے۔امام موصوف نے ہرحدیث کی تخریج بھی کردی ہے۔یہ بہت بڑی خدمت ہے جو امام رحمۃ اللہ علیہ نے سرانجام دی ہے۔اصل کتاب چوبیس اجزاءپر مشتمل ہے۔پروفیسر سعید مجتبیٰ اور چند اہل علم اس کااردو ترجمہ کررہے ہیں۔ تدريب الراوي:مصطلح الحديث کے موضوع کی جامع کتاب”علوم الحدیث“ ہے جو مقدمہ ابن صلاح کے نام سے متعارف ہے۔اس کتاب نے اہل علم میں بڑی شہرت پائی اور اس کے شروح، ذیول، حواشی اور اختصارات وزوائد لکھے گئے۔بعض نے اسے منظوم بھی کیا۔امام نووی نے مقدمہ ابن صلاح کا اختصار کیا، جسے ”الارشاد“ کے نام سے موسوم کیا۔بعد میں اس کا مزید اختصار کیا اور اس کا نام رکھا(التقريب والتيسر لمعرفة سنن البشير النذير)متعدد اہل علم نے امام نووی کے اس اختصار(التقریب) کی شروح قلم بند کیں، جن میں امام جلال الدین سیوطی کا اسم گرامی بھی شامل ہے۔انھوں نے اس موضوع کو بڑا مفتح اورمصرح کردیا۔سعید مجتبیٰ سعیدی نے اس کتاب کو اردو کے قالب میں ڈھالا۔یہ سطور 16۔جولائی 2005ء کو لکھی جارہی ہیں۔اس تاریخ تک یہ اردو ترجمہ شائع نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں سعید مجتبیٰ نے مندرجہ ذیل عربی کتابوں کااردو ترجمہ کیا۔ آداب الدعاء کتاب التوحید، تحقیق کلمۃ الاخلاص، عبداللہ علوان کی(الاستشارة والاستخاره) کااردو ترجمہ۔عادل مختار کی الوفاء(بالعهد والصدق في العهد) کا ترجمہ۔ابوعبدالرحمٰن مصری کی ”العبر“کاترجمہ۔مجدی فتحی السعید کی”حقوق الوالدین“ کاترجمہ۔سمیر الحلبی کی ”الایثار“ کا ترجمہ۔ان کی ایک کتاب”آدابِ حج“ ہے۔ پروفیسر سعید مجتبیٰ ماشاء اللہ اب تک کافی کام کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ اللہ کے فضل سے جاری ہے۔
Flag Counter