Maktaba Wahhabi

646 - 665
حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی میں اپنی کتاب”برصغیر کے اہلحدیث خدام قرآن“(کے بہرۂ ف، صفحہ 439تا441) میں حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی کے بارے میں وہ ضروری معلومات بیان کرچکا ہوں جو قرآن مجید سے تعلق رکھتی ہیں۔ان کے عہد طفولیت، ان کے حصول علم کا دورہ ان کے اساتذہ ٔ کرام، ان کی خطابتی سرگرمیوں کی رواداد اور ان کی تدریسی جدوجہد وغیرہ سے متعلق کوائف بھی کسی حد تک اس مضمون میں آگئے ہیں۔ان سطور میں ان کی دیگر کتابوں کا ذکر کرنا مقصود ہے۔ جو انھوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں تصنیف فرمائیں۔نیز اس میں ان کے بعض اہم مضامین کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔انھوں نے ابتدائے شعور سے جس ڈھب سے مسلک اہلحدیث کی تبلیغ فرمائی اس کا تذکرہ بھی کیا جائے گا۔ میانہ قد، سرخی مائل گورا رنگ، مناسب ڈیل ڈول، خوش پوش اور خوش کلام، اچھے خطیب، کلمۂ حق کہنے میں جری، مہمان نواز، اساتذہ کے سامنے نہایت مؤدب، بڑوں کے لیے سراپا احترام۔یہ ہیں حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی۔ حافظ صاحب ممدوح 1969ء میں موضع جید چک نمبر 16ب(تحصیل منڈی ڈھاہاں سنگھ، ضلع شیخو پورہ) میں پیدا ہوئے۔قرآن مجید حفظ کیا، متعدد جلیل القدر اساتذہ سے تعلیم حاصل کی اورمسلک اہلحدیث کی تبلیغ واشاعت میں سرگرم ہوگئے۔اس سلسلے میں نہ کسی مصلحت کا شکار ہوئے اور نہ کبھی کسی قسم کی جھجک محسوس کی۔اپنے مسلک کے جرأت مند خطیب اور بلند حوصلہ مبلغ کے طور پر متعارف ہوئے۔ اب حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی کی ابتدائی زندگی میں اہلحدیثیت سے دلی محبت اوراپنے گاؤں میں اس مسلک کی ترویج سے متعلق ضروری باتیں سنیے۔! جب انھوں نے شعور کی آنکھ کھولی تو اپنے گاؤں اور خاندان کے لوگوں کو حنفی دیوبندی مذہب کا پیروکار پایا۔گھر اور خاندان کا دینی ماحول ہونے کی وجہ سے نماز روزے کی عادت بچپن ہی میں پڑ گئی تھی اور قرآن مجید بھی پڑھ لیا تھا اورپھر یہ شوق یہاں تک بڑھ گیا کہ گاؤں کی مسجد میں انھوں نے اپنے ہم عمر یا اپنے سے چھوٹے عمر کے بچوں کو ناظرہ قرآن مجید پڑھانا شروع کردیا۔حالانکہ اس وقت وہ خودبھی ایک چھوٹے بچے تھے۔اس وقت ان کے گاؤں میں صرف دوگھر اہلحدیث
Flag Counter