Maktaba Wahhabi

608 - 665
ڈاکٹر صہیب حسن برصغیر کے عمر پوری خاندان کے علمائے کرام نے تدریسی اور تصنیفی میدان میں بہت سے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے۔اس خاندان کے ایک مشہور رکن مولانا عبدالغفار حسن ہیں، جن کاتذکرہ، ”برصغیرکےاہلحدیث خدام قرآن“میں کیا گیاہے اور قرآن مجید سے متعلق ان کی مساعی کی وضاحت کی گئی ہے۔زیرمطالعہ کتاب ”دبستان حدیث“میں بھی ان کے متعلق تفصیلی مضمون لکھاگیاہے۔مولانا کے لائق فرزندوں میں سےایک فرزند ڈاکٹر صہیب حسن ہیں جو نومبر 1942ء؁میں پیدا ہوئے۔ان کاذ کر بھی اس فقیر کی کتاب ”برصغیرکےاہلحدیث خدام قرآن“میں کیا گیاہے اور قرآن مجید سے متعلق ان کی مساعی کی وضاحت کی گئی ہے۔ زیرمطالعہ کتاب ”دبستان حدیث“میں ان کی اس تگ وتاز کی نشاندہی کی جارہی ہے جس کا تعلق خدمت حدیث سےہے۔ملاحظہ فرمائیے: 1۔لندن میں جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام قائم کردہ مسجد توحید(تاسیس1984ء)میں شروع ہی سےڈاکٹرصاحب نےصحیح مسلم کاہفتہ واردرس(بزبانِ انگریزی)دیناشروع کیایہ سلسلہ ماشاءاللہ باقاعدگی سے جاری ہے۔ 2۔مسجد توحید میں عشاء کی نماز کے بعد ہرروز دو یاتین احادیث مختصر تشریح کے ساتھ(بزبان انگریزی) پیش کی جاتی ہیں۔دوسال کی مدت میں الادب المفرد للبخاری کا درس مکمل ہوچکا ہے اوراپنے والد گرامی مولاناعبدالغفار حسن کی ترتیب کردہ کتاب”انتخابِ حدیث“ کا درس بھی تکمیل کی منزل کو پہنچ گیاہے۔ 3۔مسجد توحید ہی میں چند طلبہ کو عربی میں ابن کثیر کی”الباعث الحثیث اختصار علوم الحدیث“ کا درس سنا چکے ہیں۔یہ کتاب اصول حدیث سے متعلق ہے۔ 4۔مسجد توحید میں منعقدہ ایک پروگرام میں ڈاکٹر صاحب ممدوح محدثین کرام: (امام مالک، بخاری، مسلم، نسائی، ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ) کی حیات اور کام کا مختصر تعارف پیش کرچکے ہیں۔ 5۔القرآن سوسائٹی کے تحت سنت سے متعلق یہ تین کاوشیں شائع کی گئیں۔ 1۔کتابچہ بعنوان”تعارفِ سنت“Introduction to Sunnah ب۔ کتابچہ بعنوان”اُصولِ حدیث“Science of Hadith اس کتاب کا علیحدہ سے ایک ضمیمہ بھی تیار کیا جاچکا ہے جو طلباء کے زیر استعمال ہے لیکن باقاعدہ
Flag Counter