Maktaba Wahhabi

216 - 665
مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی ہندوستان کے صوبہ یوپی کا ایک قدیم شہر ”سہسوان“ کے نام سے موسوم ہے جو صدیوں سے قائم ہے اور اپنی ایک تاریخ رکھتاہے۔اس شہر کی بہت بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہمیشہ اہل علم کا مرکز اور اصحاب فضل کا مسکن رہا ہے۔اہلحدیث اہل علم بھی کثیر تعداد میں اس شہر میں آباد رہے ہیں اور آباد ہیں۔یہاں کے ایک مشہور عالم دین حضرت مولانا محمد بشیر فاروقی تھے، جن کے والد کا اسم گرامی حکیم بدر الدین اور دادا کا نام نامی صدر الدین فاروقی تھا۔صدر الدین درحقیقت پنجاب کے ایک مقام”تھانیسر“ کے رہنے والے تھے، وہیں سے عالم جوانی میں سہسوان چلے گئے تھے۔ان کا سلسلہ نسب حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ملتا تھا، اس لیے یہ فاروقی یا عمری کی نسبت سے پکارے جاتے تھے۔سہسوان میں ایک عالم دین مولانا شرف علی متمکن تھے۔انھوں نے نوجوان صدرالدین فاروقی کی ذاتی شرافت اور حسب ونسب سے متاثر ہوکر اپنی بیٹی ان کے عقد میں دے دی۔ اس خاتون سے مولوی صدرالدین صاحب کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ایک بدرالدین جن کی ولادت تیرھویں صدی ہجری کے اوائل میں ہوئی اور دوسرے نیاز احمد۔۔۔!دونوں نے دہلی جا کر وہاں کے علماء فضلا سے حصولِ علم کیا۔مروجہ علوم درسیہ کے علاوہ فن طب میں بھی مہارت پیدا کی اور حکیم بدرالدین فاروقی اور حکیم نیاز احمد فاروقی کے نام سے شہرت پائی۔ حکیم بدر الدین فاروقی نے دہلی میں حضرت شاہ رفیع الدین دہلوی سے طب کی مشہور کتاب القانون بالاستعیاب پڑھی۔بعد ازاں لکھنؤ کا عزم کیا جسے اس وقت شایان اودھ کے دارالحکومت کی حیثیت حاصل تھی۔وہاں رسال وار فقیر محمد نے ان کی بے حد قدر کی اور انھیں اپنا خاص مشیر مقرر کیا۔پھر رؤسا سلطنت اور شاہی محلات میں ان کی شہرت پہنچی اور انھیں نہایت اعزاز کا مستحق قراردیا گیا۔ حکیم بدرالدین فاروقی نے رئیسانہ ذہن پایا تھا اور ٹھاٹھ سے زندگی بسر کرتے تھے۔لکھنؤ کے ہرحلقے میں انھیں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔اطباء کی جماعت میں بالخصوص ان کا مرتبہ بڑا بلند تھا۔انھوں نے 1260ھ(1844ء) میں مرض سرطان سے قصبہ سندیلہ میں وفات پائی۔ حکیم بدرالدین فاروقی مرحوم کے چھوٹے بھائی حکیم نیاز احمد فاروقی حصول علم کے بعد دہلی ہی میں رہے اور وہاں انھوں نے درس وتدریس اورطباعت کا سلسلہ جاری رکھا۔دہلی میں حضرت میاں سید نذیر حسین رحمۃ اللہ علیہ نے ان سے شرح مسلم ملاحسن اور کلیات نفیسی وغیرہ کتابیں پڑھیں۔حکیم نیاز احمد
Flag Counter