Maktaba Wahhabi

639 - 665
کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن علماء اورفقہاء کی جماعت میں اٹھائے گا۔ایک اورحدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس فقیہ عالم کی حیثیت سے اٹھائےگا۔ ماہرین حدیث نے کثرت اسانید کے باوجود اس حدیث کو ضعیف قراردیا ہے۔پھر بھی اہل علم نے چالیس چالیس احادیث کے باکثرت مجموعے ترتیب دیے ہیں۔ان مجموعوں میں سب سے زیادہ شہرت ومقبولیت امام ابوزکریا یحییٰ بن شرف النووی(متوفی 676ھ) کی مرتبہ”الاربعین“ کو حاصل ہوئی۔ ”الاربعین“ کااطلاق چالیس احادیث کے مجموعے پر ہوتا ہے، لیکن امام نووی کا مجموعہ بیالیس احادیث پر محیط ہے۔ ان احادیث پر عنوان قائم کرکے مفردات حدیث کی تشریح کی گئی ہے اور ہرحدیث کے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔پروفیسر سعید مجتبیٰ نے اس”الاربعین“ کااردو ترجمہ کیا ہے جو فاروقی کتب خانہ ملتان کی طرف سے شائع ہوا ہے۔ 2۔شرح اربعین نووی:اہل علم میں امام نووی کی اربعین کو بے حد پذیرائی ملی اور انھوں نے فارسی اوراردو زبانوں میں اس کے متعدد شروح وحواشی لکھے اور اس کے نظم ونثر میں ترجمے کیے گئے۔پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی نے اس کی شگفتہ اردو میں تشریح کی ہے اور ہرمسئلہ قرآن وحدیث کی روشنی میں واضح کیا ہے، جس کی وجہ سے اس کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔خطیبوں اور واعظوں کے لیے یہ شرح بالخصوص فائدہ مند ہوگی۔کتابی صورت میں اسے ادارہ دارالسلام نے خوبصورت انداز میں شائع کیا ہے۔کتاب 224صفحات پر مشتمل ہے۔ الصحيفه في العشرة الضعيفه:جامعہ سلفیہ(فیصل آباد) میں تکمیل تعلیم کے آخری سال سعید مجتبیٰ نے(تخريج الاحاديث العشرة الضعيفه من كتاب الحدود من سنن ابي داؤد)کے عنوان سے مقالہ لکھا تھا اور پھر یہی مقالہ(الصحيفه في العشرة الضيعفه) کے مختصر مگر جامع نام سے پیش کیا تھا۔ تخريج الاحاديث الواردة في حد السرقة وما يستنبط منها من احكام:یہ مقالہ سعید مجتبیٰ نے مدینہ یونیورسٹی کے تعلیم کے آخری سال لکھا تھا۔اس میں سرقہ سے متعلقہ احادیث کی تخریج کی گئی ہے اور اس موضوع کی ہرحدیث سے جو مسائل مستنبط ہوتے ہیں، ان کی نشاندہی کی گئی ہے یہ مقالہ غیر مطبوعہ ہے۔ 5۔احادیث عمامہ اور ان کی استنادی حیثیت:ماہنامہ”محدث“(لاہور) میں”عمامہ اور اتباع سنت“ کے عنوان سے ایک مقالہ شائع ہوا تھا۔جس میں امام بیہقی کی شعب الایمان کے حوالے سے ایک روایت نقل کرکے عمامے کی فضیلت بیان کی گئی تھی۔پروفیسر سعید مجتبیٰ نے
Flag Counter