Maktaba Wahhabi

685 - 779
ائمہ شیعہ معصومین اور حصول علم دین: [اشکال]:.... شیعہ کہتے ہیں کہ: ’’شیعہ نے فروعی احکام ائمہ معصومین نے اخذ کئے ہیں جنہوں نے اپنے جدا مجد جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے استفادہ کیا تھا....۔‘‘ [جواب]:.... ۱۔اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ: مذکورہ بالا ائمہ نے اپنے جد امجد کا علم علماء سے ایسے ہی حاصل کیا تھاجیسے باقی تمام مسلمان علماء سے علم حاصل کرتے چلے آئے ہیں ۔ ان سے براہ راست استفادہ نہیں کیا۔ یہ بات ایک خبر متواتر کی طرح معروف و مسلم ہے۔ مثلاً علی بن حسین ؛ابان بن عثمان سے اور وہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لا یرِث المسلِم الکافِر ولا الکافِر المسلِم۔))[1] ’’ کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث نہیں بن سکتا اور نہ ہی کافر مسلمان کا وارث بن سکتا ہے۔‘‘ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان گرامی ہے: (( من أعتق رقبۃ مؤمِنۃ أعتق اللّٰہ تعالیٰ بِکلِ عضوٍ مِنہا عضوًا مِن النارِ حتی فرجہ بِفرجِہ۔)) [2] أخرجاہ فِی الصحِیحینِ۔ ’’ جو کوئی کسی مؤمن کو آزادی دیتا ہے ؛ تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کے بدلے اس کے ہر عضو کو جہنم کی آگ سے آزاد کرتے ہیں ؛ حتی کہ شرمگاہ کے بدلے شرمگاہ۔‘‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماانصار کے ایک فرد سے روایت کرتے ہیں : ’’ایک ستارہ ٹوٹا جس سے روشنی ہوگئی۔‘‘ [3]
Flag Counter