Maktaba Wahhabi

630 - 779
فصل: خطأ، سہو، نسیان اور عصمت انبیاء علیہم السلام پہلی وجہ :.... عصمت انبیاء علیہم السلام میں شیعہ کا اختلاف: [اعتراض]:.... شیعہ کا قول ہے کہ:’’ اوربیشک انبیائے عظام علیہم السلام خطا و سہو اور صغائر و کبائر سے از آغاز عمر تا اختتام حیات معصوم و منزہ ہوتے ہیں ۔ اگر ایسا نہ ہو تو ان کی دعوت و تبلیغ پر کوئی ثقہ اور اعتماد باقی نہ رہے۔ اور ان کی بعثت کا فائدہ حاصل نہ ہو؛ اور ان سے نفرت اور دوری لازم آئے۔‘‘[انتہی کلام الرافضی] [جواب]:.... ہم کہتے ہیں :عصمت انبیاء کرام علیہم السلام کا مسئلہ شیعہ کے یہاں مختلف فیہا ہے۔ امام اشعری رحمہ اللہ ’’ مقالات الاسلامیین ‘‘ میں فرماتے ہیں : شیعہ میں اختلاف ہے کہ آیا رسول سے معصیت کا صدور جائز ہے یا نہیں ؟ان کے دو گروہ ہیں : ایک فرقہ کا نقطۂ نظر ان سے معصیت کے جائز ہونے کاہے؛ جیسا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر کے دن قیدیوں کا فدیہ لے کرمعصیت کی تھی۔ البتہ ائمہ سے معصیت صادر نہیں ہو سکتی، کیونکہ رسول جب معصیت کا مرتکب ہوگا تو وحی کے آنے پر اس سے رجوع کر لے گا، مگر ائمہ پر وحی نہیں آتی؛اور نہ ہی ان پر ملائکہ آتے ہیں ؛وہ معصوم ہوتے ہیں ؛ لہٰذا ان سے سہو اور غلطی کا صدور جائز نہیں ؛اگرچہ ہم اسی چیز کو انبیائے کرام کے لیے جائزمانتے ہیں ۔ [1]یہ ہشام بن حکم کا قول ہے: (دیکھئے : مقالات الاسلامیین : ۱؍ ۱۱۵)
Flag Counter