Maktaba Wahhabi

711 - 779
علماء کی ایک جماعت نے یہ عقیدہ اس سے نقل کیا ہے۔اور ان سے منقول یہ عقیدہ معتزلہ ؛ شیعہ ؛ کرامیہ ؛ اشعریہ اور اہل حدیث کے علاوہ دیگر طوائف کی کتابوں میں موجود ہے۔ ان سب علماء کا بیان ہے کہ سب سے پہلے جس شخص نے ذات باری پر جسم کا اطلاق کیا وہ ہشام بن حکم شیعہ تھا۔لوگوں نے رافضیوں کے اس سے بھی برے برے عقائد مقالات کی کتابوں میں نقل کئے ہیں ۔ شیعہ فرقے اور ان کے عقائد و افکار علامہ اشعری اور دوسرے سابق الذکر علماء نے بیان[1] بن سمعان تمیمی.... ایک غالی شیعہ؛جس کی طرف شیعہ فرقہ بیانیہ کو منسوب کیا جاتا ہے .... سے نقل کیا ہے؛ وہ کہا کرتا تھا کہ اﷲ تعالیٰ کی صورت انسان جیسی ہے، اس کا صرف چہرہ محفوظ رہے گا باقی جسم فنا ہو جائے گا۔ اس کا دعوی تھا کہ وہ زہرۃ ستارے کو بلاتا ہے تو وہ اس کی بات مانتے ہوئے حاضر ہوجاتا ہے؛ اور ایسا وہ اسم اعظم کے زور پر کرتا ہے۔ خالد بن عبداﷲ قسری نے اسے قتل کر دیا تھا۔ان میں بہت سارے لوگوں سے نقل کیا گیا ہے وہ بیان بن سمعان کی نبوت کے قائل تھے۔ اور ان میں بہت سارے لوگوں کا ایمان تھا کہ ابو ہاشم عبداللہ بن محمد بن الحنفیہ نے بیان بن سمعان کو نبوت اور امامت
Flag Counter