Maktaba Wahhabi

340 - 779
خَالِقُ کُلِّ شَیْئٍ﴾ (الانعام:۱۲۰ ) ’’وہ ہر چیز کا خالق ہے۔‘‘]] جمہور اہل سنت والجماعت یہ نہیں کہتے کہ : یہ ظلم و عبث اللہ تعالیٰ کا فعل ہے۔ بلکہ وہ کہتے ہیں : یہ بندے کا فعل ہے ‘ مگر تخلیق اللہ تعالیٰ کی ہے۔ جیساکہ انسانی قدرت ‘اس کی سمع و بصارت اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے ‘ اس سے مراد اللہ تعالیٰ کی سمع و بصارت اور قدرت ہر گز نہیں ہے۔[1] فصل: الزام : اﷲ تعالیٰ وہ کام نہیں کرتے جو زیادہ مناسب ہو [اعتراض] :شیعہ کہتے ہیں : ’’ اہل سنت کے نزدیک اﷲ تعالیٰ وہ کام نہیں کرتا جو بندوں کے لیے اصلح ہو، بلکہ وہ ایسے کام کرتا ہے جو فساد کے موجب ہوں ،مثلاً کفر و عصیان وغیرہ ۔پورے عالم میں ہونے والا ہر قسم کافساد اﷲ تعالیٰ کی جانب منسوب کرتے ہیں ۔(تَعَالَی اللّٰہُ عَنْ ذٰلِکَ [جواب]:ہم کہتے ہیں کہ:’’ بیشک بعض اہل سنت اوربعض شیعہ کا نقطۂ نظر یہی ہے ۔مگران کے جمہور اور ائمہ اہل سنت اس کے خلاف ہیں ۔بلکہ ان کا عقیدہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ جملہ اشیاء کارب اور خالق و مالک ہے۔ اور کوئی بھی چیز اللہ تعالیٰ کی خلقت ‘اس کے ملک اور قدرت سے باہر نہیں ہوسکتی ۔ اس میں تمام حیوانات کے افعال بھی داخل ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ملائکہ اور مؤمنین [کو بھی پیدا کیا]اور ان کی حرکات، عبادات اور ارادات کو بھی پیداکیا۔منکرین تقدیر اس چیز کو اﷲ تعالیٰ کے اختیاروملکیت سے خارج قرار دیتے ہیں جو خود اس کی ملکیت ہے۔ جیسے :انبیاء، اولیاء ؛ ملائکہ اورمؤمنین کی اطاعت و عبادت ۔ منکرین تقدیر کا عقیدہ یہ ہے کہ باری تعالیٰ نے عبادت کو پیدا نہیں کیا، وہ بندے کو عبادت پر لگا سکتا ہے نہ اس کے ذہن میں عبادت کا خیال القاء کر سکتا ہے وہ کسی کو ہدایت عطا کرنے پر بھی قادر نہیں ۔اور نہ ہی ان امور کے تارک کو ان کے بجالانے پر قادر کرسکتا ہے۔جب کہ قرآن کریم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زبانی منقول ہے: ﴿رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَکَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَا اُمَّۃً مُّسْلِمَۃً لَّکَ﴾ (البقرۃ:۱۲۸)
Flag Counter