ابو حاتم البستی رحمہ اللہ فر ماتے ہیں : زید بن علی بن حسین بن علی رحمہ اللہ کو ۱۲۲ھ میں کوفہ میں قتل کرکے ایک لکڑی پر پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔ آپ اہل بیت کے اہل علم و فضل لوگوں میں سے تھے ۔ شیعہ اپنے آپ کو ان ہی کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔
رافضیوں پر اس اسم کا اطلاق کب ہوا؟ :
(میں کہتا ہوں ): زید بن علی کے خروج کے زمانے میں شیعہ دو گروہوں میں بٹ گئے ۔ رافضیہ اور زیدیہ ۔
جب آپ سے حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہماکے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے ان کے لیے رحم کی دعاء کی ۔ مگر کچھ لوگوں نے اس بات کو رد کردیا۔
آپ نے ان سے پوچھا : ’’ رفضتمونی‘‘[1]....’’کیا تم نے مجھے چھوڑ دیا ہے؟‘‘
|