Maktaba Wahhabi

683 - 779
ان سے ہم کلام بھی ہوتے ہیں ۔ اور کبھی ان کے سامنے بھی آتے ہیں ۔ او ربعض اوقات ان کی کچھ ضرورتیں بھی پوری کرتے ہیں ۔ اور کبھی ایسے مقامات پر چیختے ہیں ؛اور ان زنجیروں کو ہلاتے ہیں جن میں قندیلیں بندھی ہوئی ہوتی ہیں ۔ اور کبھی بعض قندیلوں کو بجھا بھی دیتے ہیں ۔ اور کبھی اس طرح کے دوسرے ایسے کام بھی کرتے ہیں جیسے کام عرب میں بتوں کے پجاری کیا کرتے تھے۔ اور آج کل ایسی حرکتیں ترکستان ؛ چین اورسوڈان کے بتوں کے ساتھ کر رہے ہیں ۔ تو [جاہل لوگ] یہ گمان کرتے ہیں کہ یہ تو قبروالا میت ہی ہے؛ یا پھر فرشتے کو اس کی صورت میں بنادیا گیا ہے۔ حقیقت میں وہ شیطان ہوتا ہے جو ان شرک دھندوں پر لگا کر انہیں گمراہ کرتا ہے۔ جیسا کہ ان بت پرستوں کے ساتھ پیش آتا ہے جنہوں نے آدمیوں کی صورت میں بت تراش رکھے ہوتے ہیں ۔ یہ باب اپنی جگہ بہت وسیع ہے؛ اس کے احاطہ کا یہ موقع نہیں ہے۔ انبیاء اور ائمہ کی عصمت پر تبصرہ: روافض کہتے ہیں کہ:’’ ائمہ انبیاء علیہم السلام کی طرح گناہوں سے معصوم ہیں ۔‘‘ اس مسئلہ میں روافض منفرد ہیں ؛ کوئی دوسرا ان کا شریک و سہیم نہیں ؛ نہ ہی زیدیہ شیعہ اور نہ ہی مسلمانوں کا کوئی دوسرا فرقہ ۔ صرف وہی لوگ اس ضمن میں ان کے سہیم و شریک ہیں جو ان سے بھی گئے گزرے ہیں ، مثلاً اسماعیلیہ جو محمد بن اسماعیل بن جعفر کی جانب منسوب ہیں جو کہ بنی عبید کو معصوم قرار دیتے ہیں ۔ ان کا عقیدہ ہے کہ جعفر کے بعد امامت محمد بن اسماعیل کا حق تھی نہ کہ موسی بن جعفر کا۔ یہ لوگ منافقین اورملحد ہیں ۔[1]
Flag Counter