فصل:
رافضیوں کا جھوٹ اور علم سے تہی دامنی
ہم ان شاء اللہ تعالیٰ ۔اللہ کے فضل و کرم اور اس کی توفیق سے ۔ اس کتاب’’ منہاج الندامۃ ‘‘ کے تعارف میں راہ استقامت پر گامزن رہتے ہوئے اس کی وضاحت کریں گے۔
[اس کتاب کا مصنف ]ابن المطہر بھی اپنے پیش روؤں مثلاً ابن نعمان[1] المفید، کراجکی[2]و ابو القاسم[3] موسوی، اور نصیر الدین طوسی [4]کی راہ پر گامزن رہا۔ شیعہ دراصل طریق بحث و مناظرہ؛ معرفت دلائل اور اصطلاحات مناظرہ مثلاً :منع و معارضہ سے بالکل ناآشنا ہیں ، اسی طرح منقولات سے بھی وہ قطعی طور پر تہی دامن ہیں ۔اور اس کے ساتھ ہی منقولات ؛ احادیث اور آثار کی معرفت میں لوگوں میں سب سے بڑے جاہل ہیں ۔
|