Maktaba Wahhabi

53 - 779
براہین [دلائل ] کا نام ہی کیوں نہ دیتے ہیں ۔ کبھی تو شیعہ حضرات معتزلہ اور قدریہ [1]کی اتباع کرنے لگ جاتے ہیں ‘ اور کبھی مجسمہ[2]اور جبریہ [3] کے پیروکار بن جاتے ہیں ۔ یہ لوگ نظری علوم میں سب فرقوں سے بڑھ کر گمراہ ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ عام اہل علم اور دین دار طبقہ کے لوگ انہیں اسلام میں داخل ہونے والے لوگوں میں سب سے جاہل گروہ کہتے چلے آئے ہیں ۔ ان میں ایسے لوگ بھی گزرے ہیں جن کی وجہ سے دین اسلام کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا بخوبی اندازہ صرف رب العالمین ہی کو ہے۔ ملحدین اسماعیلیہ[4]باطنیہ اور نصیر یہ[5] جیسے گمراہ فرقے اسلام میں شیعہ ہی کے دروازے سے داخل
Flag Counter