شخص احد پہاڑ کے برابر سونا خرچ کر دے تو ان کے پاسنگ کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔‘‘ [1]
نیز صحیح مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا گیا :
’’کچھ لوگ اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم یہاں تک کہ ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی شان میں سوء ادبی کے مرتکب ہوتے ہیں ۔‘‘ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواباً فرمایا:
’’اس میں حیرت و تعجب کی کون سی بات ہے۔ دارفانی سے کوچ کرنے کے باعث ان کے نیک اعمال کا سلسلہ بند ہو گیا تھا اللہ تعالیٰ کریم نے چاہا کہ ان کے اجرو ثواب کا سلسلہ بند نہ ہو۔‘‘[2]
ابن بطہ رحمہ اللہ نے صحیح اسناد سے عبد اللہ بن احمد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے ‘ وہ فرماتے ہیں : مجھ سے میرے والد نے حدیث بیان کی ؛ وہ کہتے ہیں : مجھ سے معاویہ نے حدیث بیان کی ؛ ان سے رجاء نے ؛ وہ مجاہد سے روایت کرتے ہیں : حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ’’اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا نہ کہو۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان کے لیے استغفار کرنے کاحکم دیا ہے ‘ حالانکہ وہ جانتا تھا کہ یہ لوگ آپس میں لڑیں گے۔ ‘‘[3]
حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اللہ عنہمافرمایا کرتے تھے: ’’ اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی سے احتراز کیجئے؛ اﷲ کی قسم! نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی ایک گھڑی کی رفاقت و صحبت تمہارے چالیس سالہ اعمال سے افضل ہے۔‘‘[4]
اور حضرت وکیع رحمہ اللہ کی روایت میں ہے:’’ تمہاری ساری زندگی کی عبادت سے بہتر ہے ۔‘‘
قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے:
﴿ لَقَدْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَکَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِہِمْ فَاَنْزَلَ السَّکِیْنَۃَ عَلَیْہِمْ وَاَثَابَہُمْ فَتْحًا قَرِیْبًاoوَّمَغَانِمَ کَثِیْرَۃً یَّاْخُذُوْنَہَا وَکَانَ اللّٰہُ عَزِیْزًا حَکِیْمًا oوَعَدَکُمُ اللّٰہُ مَغَانِمَ کَثِیْرَۃً تَاْخُذُوْنَہَا فَعَجَّلَ لَکُمْ ہٰذِہٖ وَکَفَّ اَیْدِیَ النَّاسِ عَنْکُمْ وَلِتَکُوْنَ اٰیَۃً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَیَہْدِیَکُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِیْمًا oوَاُخْرَی لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْہَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰہُ بِہَا وَکَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرًا ﴾ (الفتح:۱۸۔۲۱)
’’یقیناً اﷲ تعالیٰ مومنوں سے راضی ہوگیا، جب وہ درخت کے نیچے آپ کی بیعت کر رہے تھے، جو کچھ ان کے دلوں میں تھا اس نے معلوم کر لیا ان پر اطمینان و سکون نازل کیا اور انہیں قریبی فتح سے
|