Maktaba Wahhabi

247 - 391
ہیں۔ اسی مناسبت سے مجھے قوی امید ہے کہ جن کی زندگی کی ساری تگ و دو اسلام، حدیث اور حاملینِ حدیث و سنت کے دفاع میں گزری، یقینا اللہ الغفور الرحیم نے ان کی بشری کمزوریوں کا دفاع اور مداوا خود ہی فرما کر اپنی شانِ کریمی سے یوں اعلان کر دیا ہو گا: ﴿فَادْخُلِي فِي عِبَادِي (29) وَادْخُلِي جَنَّتِي ﴾ [الفجر: ۲۹،۳۰] اور جن کا عمر بھر دفاع کرتے رہے، یقینا انہی کی رفاقت نصیب کر دی ہو گی۔ ﴿وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا ﴾ [النساء: ۶۹] کیوں نہیں کہ اسی مہربان کا اعلان و فرمان ہے: ﴿ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ﴾ [النحل: ۹۷] أقول قولي ھذا، أستغفر اللّٰه لي ولسائر المسلمین وأن یلحقنا بالصالحین۔ آمین یارب العالمین بشکریہ: اشاعتِ خاص ’’الاعتصام‘‘ بیاد مولانا محمد عطاء اللہ حنیف
Flag Counter