Maktaba Wahhabi

204 - 391
تک وہ ہمارے پاس ٹھہرے۔ اسی دوران میں اس عاجز نے اور مولانا چیمہ صاحب نے ان سے اجازۃ بالروایۃ طلب کی۔ فرمانے لگے تمھیں اس کی کیا ضرورت ہے۔ عرض کی ضرورت ہی کی بنا پر تو یہ طلب کر رہے ہیں بالآخر انھوں نے اپنا ثبت ’’منجد المستجیز لروایۃ السنۃ والکتاب العزیز‘‘ اپنے دستخطوں اور اپنی مہر سے عطا فرمایا۔ والحمد للّٰه علی ذلک۔ حضرت شاہ صاحب کی زندگی کا احاطہ نہایت مشکل ہے، ان کا حلقۂ تلمذ عجم سے عرب تک پھیلا ہوا ہے۔ اسی بنا پر وہ ’’شیخ العرب و العجم‘‘ معروف ہوئے۔ نور اللّٰه مرقدہ و أعلیٰ اللّٰه مقامہ في الجنۃ مع النبیین والصدیقین والشھداء والصالحین۔ آمین
Flag Counter