Maktaba Wahhabi

162 - 391
یہاں مناسب نہیں۔ یہاں مقصد اس عمومی غلط فہمی کا ازالہ ہے جسے کہنے والوں نے کہا بھی اور لکھنے والوں نے لکھا بھی، کس کس کا ذکر کیا جائے۔ جب کہ امرِ واقع یہ ہے کہ حضرت میر صاحب مرحوم نے رمضان میں نہیں بلکہ حفظ شعبان المعظم کے مہینہ میں کیا تھا جس کی وضاحت اسی شہادت القرآن میں ان کے قلم سے موجود ہے، چنانچہ ان کے الفاظ ہیں: ’’چنانچہ شعبان ۱۳۱۹ھ میں جب بندہ حفظِ قرآن شریف میں مشغول تھا۔‘‘ (شہادت القرآن، ص: ۱۰، طبع چہارم) اس کے حاشیہ میں ہے: ’’میں نے صرف ایک مہینہ میں قرآن شریف حفظ کر لیا، والحمد للہ۔‘‘ اس کے بعد اس غلط فہمی کی کوئی گنجائش نہیں رہتی کہ انھوں نے رمضان المبارک میں قرآن مجید حفظ کیا تھا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان کی تمام مساعی کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور ہمیں ان کے علوم و معارف سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بشکریہ: سوانح حیات امام العصر مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی مطبوعہ ۱۴۱۵ھ/ ۱۹۹۴ء جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن
Flag Counter