Maktaba Wahhabi

122 - 130
’’جو شخص یہ دعاء دس(۱۰) دفعہ پڑھے: (( لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوْ عَلَی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ)) ’’نہیں کوئی معبود سوائے اللہ تعالیٰ کے۔ وہ اکیلا ہے ، نہیں کوئی شریک اس کا، اسی کی بادشاہت ہے اُسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر مکمل اختیار رکھتا ہے۔ ‘‘ وہ اس شخص کی طرح ہوگا جس نے اولاد اسمعیل علیہ السلام میں سے چار غلام آزاد کیے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’دو کلمے زبان پر ہلکے پھلکے ہیں لیکن ترازو میں انتہائی وزنی اور اللہ تعالیٰ کو بہت زیادہ محبوب ہیں (اور وہ یہ ہیں ): (( سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ۔)) ’’ اللہ پاک ہے اپنی خوبیوں سمیت؛ اللہ پاک ہے عظمت والا۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تم میں سے کوئی شخص روزانہ ایک ہزار (۱۰۰۰) نیکی کرنے سے بھی عاجز ہے ؟ہم نشینوں میں سے کسی نے دریافت کیا کہ ہم میں سے کوئی شخص ایک ہزار (۱۰۰۰)نیکی کیسے کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ سو(۱۰۰) مرتبہ ’’سُبْحَان اللّٰہِ‘‘کہے تو اس کے لیے ایک ہزار(۱۰۰۰) نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں ۔‘‘ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اس کے ایک ہزار (۱۰۰۰) گناہ ختم کر دیے جاتے ہیں ۔‘‘ ان اذکار کے علاوہ صبح و شام کے؛ اوردیگر امور و مواقع کی مناسبت سے کئی ایک مسنون
Flag Counter