Maktaba Wahhabi

69 - 177
ایک دوسری روایت میں ہے:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَوْعِدُکُنَّ بَیْتُ فُلَانَۃٍ۔‘‘ ’’تمہارے ساتھ اجتماع کی جگہ فلاں خاتون کا گھر ہے۔‘‘ ’’فَجَائَ، فَتَحَدَّثَ مَعَہُنَّ۔… الحدیث[1] پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم(وہاں)تشریف لائے اور ان کے ساتھ گفتگو فرمائی… آخر حدیث تک۔ اس واقعہ میں یہ بات واضح ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو ایک عورت کے گھر میں دین کی باتیں سمجھائیں۔ اس واقعہ میں دیگر چھ فوائد: ۱: خواتین کا دینی علم کے حصول کے لیے شوق اور جستجو۔ ۲: دینی تعلیم کے لیے وقت دینے کی فرمائش پر وقت دینا۔ ۳: تعلیم و تربیت کی مجلس کے انعقاد سے پہلے وقت اور جگہ کا تعین کرنا۔ ۴: خواتین کے لیے مستقل اور الگ نشست کا اہتمام کرنا۔ ۵: موضوع کے انتخاب میں سامعین کے حالات کو پیش نظر رکھنا۔ ۶: سامعین کے سوالات سننا اور جواب دینا۔ ز:انصاری خاتون کے گھر جاکر اسے بے صبری سے روکنا: امام بزار نے حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر پہنچی، کہ ایک
Flag Counter