Maktaba Wahhabi

109 - 177
علاوہ ازیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس مقام پر یہ کوشش ایک دو مرتبہ نہ تھی، کیونکہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں درج ذیل الفاظ استعمال کیے۔ [کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم یَعْرِضُ…] ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا کرتے تھے…‘‘ اور ایسا اسلوب کسی کام کے کثرت سے کرنے کے بارے میں اختیار کیا جاتا ہے۔ واللّٰہ تعالی أعلم۔ حدیث میں دیگر فائدہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طرزِ عمل اختیار کرنا قریش کی شدید عداوت اور حالات کی سنگینی کو نمایاں کرنے کے لیے بہت کافی ہے۔ -۱۰- حجۃ الوداع میں متعدد مقامات پر وعظ ونصیحت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کے موقع پر وعظ و ارشاد کو کسی خاص مقام یا جگہ میں محصور نہ فرمایا، بلکہ متعدد مقامات پر وعظ نصیحت فرمائی۔ اس بارے میں پانچ مثالیں ملاحظہ فرمائیے: ا:وادی عُرَنہ میں یوم عرفہ کو خطبہ: حجۃ الوداع کے متعلق امام مسلم کی حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے طویل روایت میں ہے: ’’فَأَجَازَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم حَتَّی أَتٰی عَرَفَۃَ۔ فَوَجَدَ الْقُبَّۃَ قَدْ ضُرِبَتْ لَہُ بِنَمِرَۃِ، فَنَزَلَ بِہَا، حَتّٰی اِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ أَمَرَ
Flag Counter