Maktaba Wahhabi

185 - 177
۱۳:قبرستان میں: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم [بقیع الغرقد] کے قبرستان میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے تشریف لائے اور حضرات صحابہ کو پند و نصیحت فرمائی۔ ایک اور موقع پر قبر کے کنارے بیٹھ کر قبر کے لیے قبل از وقت تیاری کی تلقین فرمائی، اسی طرح ایک جنازے کے موقع پر تنبیہ و تذکیر فرمائی۔ ۱۴:قبروں کے پاس سے گزرتے ہوئے: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنونجار کے باغ میں قبروں کے پاس سے گزرتے ہوئے نصیحت فرمائی، اسی طرح دو قبروں کے پاس سے گزرتے ہوئے [پیشاب سے نہ بچنے] اور [چغل خوری] کے سنگین انجام سے ڈرایا۔ ایک اور قبر کے پاس سے گزرتے ہوئے غیبت سے ڈرایا۔ مشہور مصری عالم ڈاکٹر علی عبد الحلیم نے ہر مناسب جگہ دعوتِ دین دینے کی تلقین کی ہے۔ تنبیہات: ۱:لوگوں کی مجالس اور بازاروں میں دعوت انتہائی مختصر اور جامع ہو۔ ۲:ہر مقام پر مناسب اور موزوں گفتگو کا اہتمام کیا جائے۔ ب:اپیل: میں اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے پرزور درخواست کرتا ہوں: ۱: اہل علم اور طالب علم حضرات و خواتین سے، کہ وہ: ا:ہر مناسب جگہ دعوتِ حق دیں۔ ب:اہل اسلام کے سامنے اس حقیقت کو واضح کریں، کہ دعوتِ دین مسجد و مدرسہ
Flag Counter