Maktaba Wahhabi

49 - 177
ہی سے فیصلہ ہو گا، یہاں تک کہ ہم میں سے آخری شخص ختم ہو جائے یا ہم تمہارے بارے میں اپنا مقصد حاصل کرلیں۔ یہ ہمارا دین ہے، جو کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے لیے اختیار کیا ہے۔ تمہارے بارے میں اس کے علاوہ اور واضح صورت جائز نہیں۔ تم اپنی جانوں کے متعلق غوروخوض کرلو۔ اللہ اکبر! یہ دعوت کس قدر واضح، صریح، دو ٹوک، جلیل القدر، باعزت اور بلند وبالا ہے! اے حيقیوم رب! غلبۂ اسلام کا زمانہ پھر لائیے۔ آمین یَا ذَالْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ۔ اس واقعہ میں دیگر چھ فوائد: ۱: اہل اسلام کی بے خوفی اور بے باکی۔ ۲: مسلمانوں کا شوق شہادت۔ ۳: نصاریٰ کے لیے تین باتوں [اسلام، جزیہ یا جنگ] میں سے ایک چننے کا اختیار۔ ۴: قبولِ اسلام کے بعد نئے اور پرانے مسلمانوں کے حقوق و واجبات میں کسی طرح کا فرق نہ ہونا۔ ۵: مسلمانوں کا ہدف لوگوں کے مال و متاع، خطۂ زمین اور ان سے لڑائی کی بجائے ان کا قبول اسلام ہونا۔ ۶: دین حق کے قبول کرنے میں دنیا و آخرت کی سعادت کا ہونا۔ ہ:عسیفان[1] کے راجہ کے دربار میں مسلمان تاجروں کی دعوتِ توحید: اس راجہ نے اپنے ملک کے مندر کے پروہتوں پر ناراض ہوکر انہیں قتل کر ڈالا اور مسلمان تاجروں کو بلایا۔ علامہ بلاذری رقم طراز ہیں:
Flag Counter