Maktaba Wahhabi

104 - 177
ب:منیٰ میں لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا پیغامِ توحید پہنچانا: امام احمد اور امام حاکم نے حضرت ربیعہ بن عباد دِیلی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم بِمِنٰی فِيْ مَنَازِلِہِمْ قَبْلَ أَنْ یُہَاجِرَ إِلَی الْمَدِیْنَۃِ، یَقُوْلُ: ’’یٰٓأَیُّہَا النَّاسُ! إِنَّ اللّٰہَ یَأْمُرُکُمْ أَنْ تَعْبُدُوْہُ وَلَا تُشْرِکُوْا بِہِ شَیْئًا۔‘‘ ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ(طیبہ)ہجرت کرنے سے پہلے منیٰ میں لوگوں کی رہائش گاہوں میں دیکھا،(کہ)آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے:’’اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتے ہیں، کہ تم ان کی عبادت کرو اور ان کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ۔‘‘ انہوں نے بیان کیا:’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک شخص کہہ رہا تھا: ’’ یٰآ أَیُّہَا النَّاسُ! إِنَّ ہٰذَا یَأْمُرُکُمْ أَنْ تَتْرُکُوْا دِیْنَ آبَائِکُمْ۔‘‘ ’’اے لوگو! بے شک یہ تمہیں تمہارے آباء و اجداد کے دین کے چھوڑنے کا حکم دے رہا ہے۔‘‘ میں نے پوچھا:’’مَنْ ہٰذَا الرَّجُلُ؟‘‘ ’’یہ کون شخص ہے؟‘‘ تو بتلایا گیا:’’أَبُوْلَہْبٍ۔‘‘[1]
Flag Counter