Maktaba Wahhabi

87 - 177
۳: قرآن کریم کے ساتھ دعوتِ حق۔ ۴: منافقوں کا گستاخانہ طرزِ عمل۔ -۷- میلوں اور بازاروں میں دعوتِ دین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میلوں اور بازاروں میں بھی دعوتِ دین دینے کا اہتمام فرماتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرات صحابہ سے بھی ایسا کرنا ثابت ہے۔ اس بارے میں ذیل میں چھ واقعات ملاحظہ فرمائیے: ا:سوق ذوالمجاز میں دعوت دین: امام احمد نے حضرت ربیعہ بن عباد دِیلی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے اور وہ پہلے کافر تھے،(پھر)مسلمان ہوئے۔ انھوں نے بیان کیا: ’’رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم بَصَرَ عَیْنَيَّ بِسُوْقِ ذِيْ الْمَجَازِ یَقُوْلُ:’’یٰآیُّہَا النَّاسُ! قُوْلُوْا لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، تُفْلِحُوْا۔‘‘ ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی دونوں آنکھوں سے سوق ذوالمجاز میں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے:’’اے لوگو! تم [لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ] کہو فلاح پالو گے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹے چھوٹے راہوں میں داخل ہوتے اور لوگ آپ پر ازراہِ تعجب جمع ہورہے تھے۔ میں نے کسی کو کچھ(بھی)کہتے ہوئے نہیں سنا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل کہہ رہے تھے: ’’أَیُّہَا النَّاسُ! قُوْلُوْا لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، تُفْلِحُوْا۔‘‘
Flag Counter