Maktaba Wahhabi

76 - 177
ی:یہودیوں کے سربراہ کے گھر جاکر دعوتِ اسلام دینا: امام بخاری نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’بَیْنَمَا نَحْنُ فِيْ الْمَسْجِدِ، إِذْ خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، فَقَالَ:’’انْطَلِقُوْا إِلَی یَہُوْدَ۔‘‘ فَخَرَجْنَا مَعَہُ، حَتّٰی جِئْنَا بَیْتَ الْمِدْرَاسِ۔‘‘ ’’ہم مسجد میں تھے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا:’’یہود کی طرف چلو۔‘‘ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم یہودیوں کے سربراہ کے گھر جا پہنچے۔‘‘ فَقَامَ النَّبِيُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، فَنَادَاہُمْ:’’یَا مَعْشَرَ یَہُوْدَ! أَسْلِمُوْا تَسْلَمُوْا۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور انہیں آواز دی:’’اے گروہِ یہود! مسلمان ہوجاؤ، بچ جاؤ گے۔‘‘ انہوں نے جواب دیا: ’’بَلَّغْتَ یَا أَبَا الْقَاسِمِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم۔‘‘ ’’اے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے(پیغام الٰہی)پہنچا دیا ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ذٰلِکَ أُرِیْدُ۔‘‘ ’’میں یہی چاہتا ہوں۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری دفعہ یہی بات فرمائی، تو انہوں نے کہا: ’’قَدْ بَلَّغْتَ یَا أَبَا الْقَاسِمِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم۔‘‘
Flag Counter