Maktaba Wahhabi

168 - 177
ا:باغ بنی نجار میں قبروں کے پاس سے گزرتے ہوئے: امام مسلم نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنونجار کے باغ میں سے ایک خچر پر سوار ہوکر جارہے تھے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ خچر راہ سے ہٹی اور قریب تھا، کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرادے۔ وہاں چھ یا پانچ یا چار قبریں تھیں۔(انہوں [1] نے کہا:حریری[2] اسی طرح بیان کرتے تھے) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’مَنْ یَّعْرِفُ أَصْحَابَ ہَذِہٖ الْأَقْبُرِ‘‘ ’’ان قبروں والوں کو کون جانتا ہے؟‘‘ ایک شخص نے عرض کیا:’’میں ‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:’’فَمَتٰی مَاتَ ہٰٓؤُلَآئِ ؟‘‘ ’’یہ لوگ کب فوت ہوئے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’شرک(کے زمانے)میں مرے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ ہٰذِہٖ الْاُمَّۃَ تُبْتَلٰی فِيْ قُبُورِہَا، فَلَوْلَا أَنْ لَا تَدَافَنُوا لَدَعَوْتُ اللّٰہَ اَنْ یُسْمِعَکُمْ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ الَّذِي أَسْمَعُ مِنْہٗ۔‘‘ ’’بے شک اس امت کو قبروں میں عذاب میں مبتلا کیا جاتا ہے۔ اگر یہ خدشہ نہ ہوتا، کہ تم دفن(ہی)نہ کرو گے، تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا، کہ
Flag Counter