Maktaba Wahhabi

137 - 177
اس کی بلند ترین بات کی خبر دی۔ فصلوات ربي وسلامہ علیہ۔ حدیث میں دیگر سات فوائد: ۱: مخاطب [1] کو اس کا نام لے کر آواز دینا۔[2] ۲: مخاطب کو گفتگو کا آغاز کرنے سے پیشتر اپنے قریب کرنا۔ [3] ۳: سوال کرنے کی اجازت دینا۔[4] ۴: اچھے سوال کی تعریف کرنا۔[5] ۵: بات کا فرمائش پر اور بغیر فرمائش اعادہ کرنا۔[6] ۶: تفصیل سے بات کرنے سے پیشتر اجمالی طور پر اس کا ذکر کرنا۔[7] ۷: سوال سے زیادہ جواب دینا۔[8] و:راستے میں گزرتے ہوئے سواری کے ٹھوکر کھانے پر درست بات کہنے کی تلقین: امام احمد نے ابوتمیمہ ھجیمی کے حوالے سے اس شخص سے روایت نقل کی ہے، جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا۔ انھوں رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ’’کُنْتُ رَدِیْفَہُ صلي اللّٰهُ عليه وسلم عَلٰی حِمَارٍ، فَعَثَرَ الْحِمَارُ، فَقُلْتُ:’’تَعِسَ الشَّیْطَانُ۔‘‘
Flag Counter