Maktaba Wahhabi

78 - 177
ک:بیمار یہودی بچے کو اس کے گھر میں دعوتِ اسلام: امام بخاری نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’کَانَ غُلَامٌ یَہُوْدِيٌّ یَخْدُمُ النَّبِيَّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم فَمَرِضَ، فَأَتَاہُ النَّبِيُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم یَعُوْدُہُ، فَقَعَدَ عِنْدَ رَأْسِہِ، فَقَالَ لَہُ:’’أَسْلِمْ۔‘‘ ’’ایک یہودی لڑکا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا۔ وہ بیمار ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کے لیے اس کے پاس تشریف لائے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کے سرہانے بیٹھ گئے اور اس سے فرمایا:’’مسلمان ہوجاؤ۔‘‘ اس نے پاس موجود اپنے باپ کی طرف دیکھا، تو اس نے اسے کہا: ’’أَطِعْ أَبَاالْقَاسِمِ۔‘‘ ’’ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان لو۔‘‘ ’’فَأَسْلَمَ۔‘‘ ’’چنانچہ وہ مسلمان ہوگیا۔‘‘ ’’فَخَرَجَ النَّبِيُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، وَہُوَ یَقُوْلُ:’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ أَنْقَذَہُ مِنَ النَّارِ۔‘‘[1] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم(وہاں سے)یہ فرماتے ہوئے باہر تشریف لے گئے: ’’تمام تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے، جنہوں نے اسے(دوزخ کی)آگ سے بچالیا۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے:
Flag Counter