Maktaba Wahhabi

108 - 177
اس شخص نے جواب دیا:’’مِنْ ہَمْدَانَ۔‘‘ ’’ہمدان سے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’فَہَلْ عِنْدَ قَوْمِکَ مِنْ مَنَعَۃٍ؟‘‘ ’’تو کیا تمہاری قوم کے پاس قوتِ مدافعت ہے؟‘‘ اس نے جواب دیا:’’نَعَمْ۔‘‘ ’’(جی)ہاں۔‘‘ ’’ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ خَشِیَ أَنْ یُخْفِرَہُ قَوْمُہُ، فَأَتَی رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، وَقَالَ:آتِیْہِمْ، فَأُخْبِرُہُمْ، ثُمَّ آتِیْکَ مِنْ عَامٍ قَابِلٍ۔‘‘ ’’پھر وہ شخص اپنی قوم کے اس کا عہد توڑنے سے ڈرا، تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ’’میں ان کے پاس جاکر انہیں(اس معاملے کی)خبر دوں گا، پھر آئندہ سال آپ کے پاس آؤں گا(اور آپ کو جواب دوں گا)۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’نَعَمْ۔‘‘ ’’ٹھیک ہے۔‘‘ وَجَائَ وَفْدُ الْأَنْصَارِ فِيْ رَجَبٍ۔‘‘[1] ’’اور انصاری وفد رجب میں آگیا۔‘‘ اس حدیث میں یہ بات واضح ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دعوتِ حق کی حمایت و نصرت کے حصول کی جستجو میں موسمِ حج میں میدانِ عرفات میں جدوجہد فرمایا کرتے تھے۔
Flag Counter