Maktaba Wahhabi

68 - 177
آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور آپ اللہ تعالیٰ کے سکھلائے ہوئے علم میں سے ہمیں تعلیم دیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اجْتَمِعْنَ یَوْمَ کَذَا وَکَذَا۔‘‘ ’’تم فلاں اور فلاں دن جمع ہوجانا۔‘‘ چنانچہ وہ(حسبِ ارشاد)اکٹھی ہوئیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے اور اللہ تعالیٰ کے سکھائے ہوئے علم سے انہیں تعلیم دی۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا مِنْکُنَّ مِنِ امْرَأَۃٍ تُقَدِّمُ بَیْنَ یَدَیْہَا، مِنْ وَلَدِہَا، ثَلَاثَۃً إِلَّا کَانُوْا لَہَا حِجَابًا مِنَ النَّارِ۔‘‘ ’’تم میں سے جو خاتون اپنی اولاد میں سے تین بچے آگے بھیجے گی، تو وہ اس کے لیے(دوزخ کی)آگ کے سامنے رکاوٹ ہوں گے۔‘‘ ایک خاتون نے عرض کیا: ’’وَاثْنَیْنِ وَاثْنَیْنِ وَاثْنَیْنِ۔‘‘ ’’اور دو اور دو اور دو۔‘‘[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وَاثْنَیْنِ وَاثْنَیْنِ وَاثْنَیْنِ۔‘‘ ’’اور دو اور دو اور دو۔‘‘[2]
Flag Counter