Maktaba Wahhabi

422 - 440
الحمد للہ ’’شرح لمعۃ الاعتقاد الہادی الی سبیل الرشاد … دائمی عقیدہ‘‘ مکمل ہوئی۔ فضیلۃ الشیخ/ صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان حفظہ اللہ (سعودی کبار علماء کمیٹی کے ممبر) نے یہ شرح بروز ہفتہ ۳ ذوالقعدہ ۱۴۱۹ھ کو مکمل کی تھی۔ اللہ عزوجل ان کو ہم سب اہل ایمان واہل توحید اہل السنہ والجماعت کی طرف سے جزائے خیر عطا فرمائے۔ شرح ہذا کے بعد ہم چاہتے ہیں کہ ’’عقیدہ وایمان‘‘ سے متعلق شیخ محترم سے لوگوں نے مختلف اوقات میں جو سوالات کیے اور پھر آپ نے ان کے جوابات جو تحریر فرمائے تھے، ان کو بھی فائدہ مزید کے لیے یہاں درج کردیا جائے۔ چنانچہ ہم ’’دار الامام احمد‘‘ قاہرہ، مصر کی طرف سے شائع شدہ کتاب مذکور بالا کے ہمراہ اس ضمیمہ کا ترجمہ بھی شامل کررہے ہیں۔ قارئین کرام اپنی صالح دعاؤں اور نیک تمناؤں میں ہمیں ضرور یاد رکھیں۔ جزاکم اللہ خیرا دعا کے تمنا کنندگان مترجم ومحقق اور ناشر اداروں کے تمام اعضاء وارکان *****
Flag Counter