Maktaba Wahhabi

22 - 440
دیکھیں۔ میرا نفس فتویٰ صادر کرنے کے لحاظ سے اتنی دیر تک تیار ہی نہ ہوا حتی کہ میرے ’’المغنی‘‘ کا نسخہ آگیا۔ اسی طرح امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کی ’’روضۃ الناظر وجنۃ المناظر‘‘ اصولِ فقہ میں، ’’الکافی اور المقنع‘‘ حنبلی فروعات کی فقہ میں اور تاویل باطل کی مذمت میں اور گانے و رقص وسرور سے متعلق تصوف کے معانی کی مذمت میں، وسوسوں کی مذمت میں، عقیدہ کے موضوع پر، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے موضوع پر بھی بہت کچھ لکھا ہے۔ اسی طرح آپ رحمہ اللہ کی یہ کتاب ’’لمعۃ الاعتقاد…دائمی عقیدہ‘‘ بھی ہے جس کی شرح کرنے کی ہم سعادت حاصل کررہے ہیں۔ فضائل صحابہ اور التوابین بھی آپ کی کتب ہیں۔ ’’المغنی‘‘ کے محقق نے لکھا ہے کہ: امام موفق الدین ابن قدامہ رحمہ اللہ کی تصنیفات تک جتنا اہل علم کو حاصل کرنا ممکن ہوا، ان کی تعداد سینتالیس (۴۷) ہے۔ جن میں سے بعض کتب کی کئی ایک جلدیں ہیں اور کچھ ایک ایک جلد کی۔ جبکہ بعض رسالہ جات کی صورت میں ہیں۔ ہذا ما علمنا واللّٰه اعلم بالصواب وصلی اللّٰه علی نبینا محمد وبارک وسلم تسلیما کثیرا۔ [1] صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان ممبر کبار علماء کمیٹی وممبر دائمی افتاء کمیٹی مملکت سعودی عرب
Flag Counter