Maktaba Wahhabi

101 - 230
اسلامی حکومت قائم کی۔پھر فرمان نبوی کے عین مطابق انہوں نے قیصر و کسریٰ کے خزانے راہ خدا میں خرچ کردئیے، یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واضح معجزات ہیں ۔‘‘ (شرح مسلم : 18/43) علامہ ابوزرعہ ابن العراقی رحمہ اللہ (824ھ) لکھتے ہیں : مِمَّا انْقَرَضَ، وَلَمْ یَعُدْ بَقَائُ اسْمِ قَیْصَرَ لِأَنَّ مُلُوکَ الرُّومِ لَا یُسَمَّوْنَ الْآنَ بِالْـأَقَاصِرَۃِ، وَذَہَبَ ذٰلِکَ الِْاسْمُ عَنْ مُّلْکِہِمْ فَصَدَقَ أَنَّہٗ لَا قَیْصَرَ بَعْدَ ذٰلِکَ الْـأَوَّلِ، وَظَہَرَ بِذٰلِکَ أَنَّ قَوْلَہٗ : لَا کِسْرٰی عَلٰی ظَاہِرِہٖ مُطْلَقًا ۔ ’’قیصر کی سلطنت جب ٹوٹ گئی، تو قیصر کا نام ختم ہو گیا، روم کے بادشاہ اب قیصر نہیں کہلاتے، ان کے بادشاہوں کا یہ لقب مٹ کے رہ گیا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان سچ ثابت ہوا کہ اس کے بعد کوئی قیصر پیدا نہیں ہوا۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کسری کے بارے میں آپ کا فرمان ظاہر پر ہی محمول تھا۔‘‘ (طرح التّثریب : 7/252) ٭٭٭٭٭
Flag Counter