Maktaba Wahhabi

37 - 200
لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ تَبَّخَرَ بِالْعُوْدِ اِنَّمَا الْعِیْدُ لِلتَّائِبِ الَّذِيْ لَا یَعُوْدُ ’’عید اس کی نہیں جو عود و عطریات سے خوشبو حاصل کرلے بلکہ عید تو اس کی ہے جو ایسی توبہ کرے کہ پھر گناہ کی طرف نہ لوٹے۔‘‘ لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ زَیَّنَ بِزِیْنَۃِ الدُّنْیَا اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَزَوَّدَ بِزَادِ التَّقْوٰی ’’عید اس کی نہیں جو آرائشِ دنیا سے مزین ہو بلکہ عید تو اس کی ہے جو تقوی کو زادِ آخرت بنا لے۔‘‘ لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ رَکِبَ المطَایَا اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَرَکَ الْخَطَایَا ’’عید اس کی نہیں جو قیمتی سواریوں پر سوار ہو بلکہ عید تو اس کی ہے جس نے گناہوں کو ترک کردیا۔‘‘ لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ بَسَطَ الْبَسَاطَ اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ جَاوَزَ الصِّرَاطَ ’’عید اس کی نہیں جو عید ملن پارٹیوں کے دسترخوان بچھائے بلکہ عید تو اس کی ہے جو پل صراط سے سلامتی کے ساتھ گزر گیا۔‘‘ ہاں، تو صاحبو! اب ہر شخص اپنے گریبان میں جھانک کر خود طے کرسکتا ہے کہ یہ عید کس کی ہے؟مگر سنیے! اس گفتگو سے ہمارا مقصد صرف شہادت حق ہے، کسی کو مایوس کرنا ہر گز مطلوب نہیں۔ اور ویسے بھی سینے میں اگر ایمان کی ذرا سی دولت بھی موجود ہو تو مایوس ہونے کی کوئی وجہ ہی نہیں۔ سورہ زمر کی آیت (۵۳) میں
Flag Counter