Maktaba Wahhabi

89 - 200
نے امام شافعی سے روایت بیان کی ہے کہ اگر اس دن زوالِ آفتاب سے پہلے ہلالِ عید کی اطلاع مل جائے تو عید کی نماز پڑھی جائے اور اگر اس کے بعد چاند نظر آنے کی اطلاع ملے تو پھر نہ اس دن اور نہ ہی اگلے دن عید کی نماز پڑھی جائے کیونکہ یہ عمل ایک خاص وقت میں کیا جانے والا ہے اور وہ وقت گزر گیا تو اسے پھر کسی دوسرے وقت میں نہیں کیا جائے گا۔ امام خطابی کا کہنا ہے کہ امام مالک اور ابو ثور رحمہما اللہ کا بھی یہی قول ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی امام خطابی رحمہ اللہ نے یہ سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل الفاظ بھی ارشاد فرما دیے ہیں: (( سُنَّۃُ النَّبِيِّ اَوْلٰی بِالْاِتِّبَاعِ، وَحَدِیْثُ أَبِيْ عُمَیْرٍ صَحِیْحٌ فَالْمَصِیْرُ اِلَیْہِ وَاجِبٌ )) [1] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہی پیروی کے لائق ہے اور حضرت ابو عمیر رضی اللہ عنہ سے مروی یہ حدیث صحیح ہے، لہٰذا اس پر عمل واجب ہے۔‘‘ یہ حدیث تو نماز عید الفطر کے بارے میں ہے لیکن عید الاضحی کی نماز کو بھی اسی پر قیاس کیا گیا ہے۔[2] عید مبارک کہنے کا مسنون طریقہ: نماز عید اور خطبہ کے بعد ایک دودسرے کو ملتے وقت محض عید مبارک عید مبارک کہتے ہوئے گلے ملتے جانا ہی کافی نہیں بلکہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کو ملتے وقت کہا جائے: (( تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ ))
Flag Counter