Maktaba Wahhabi

142 - 200
قربانی کرنے والے کے لیے ہدایات توفیق الٰہی جس کے شامل حال ہو اور وہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، پھر اس غرض سے وہ کوئی جانور خریدے یا کسی اونٹ گائے میں حصہ ڈالے تو اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمائی ہوئی چند ہدایات کا بھی بطور خاص خیال رکھنا چاہیے۔ 1۔ بال اور ناخن نہ کاٹنا: ان ہدایات نبویہ میں سب سے پہلی بات یہ ہے کہ قربانی کا ارادہ رکھنے والا شخص جب ذوالحج کا چانددیکھ لے یا یہ خبر عام ہو جائے کہ چاند نظر آگیا ہے تو اس رات سے لے کر عید پڑھنے اور اپنے جا نور کی قربانی کر لینے تک اپنے جسم کے کسی حصے سے کوئی بال یا ناخن نہ کاٹے کیونکہ صحیح مسلم اور سنن اربعہ میں ارشادِ نبوی ہے: (( اِذَا رَأَیْتُمْ ہِلاَلَ ذِي الْحَجَّۃِ وَ اَرَادَ اَحَدُکُمْ اَنْ یُضَحِّيَ فَلْیُمْسِکْ عَنْ شَعْرِہٖ وَ اَظْفَارِہٖ )) [1] ’’جب تم ذوالحج کا چاند دیکھ لو اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کا ارادہ بھی رکھتا ہو تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔‘‘
Flag Counter