Maktaba Wahhabi

94 - 200
ھِدَایَۃُ النَّجْدَیْنِ، فِيْ حُکْمِ الْمُعَانَقَۃِ وَالْمُصَافَحَۃِ بَعْدَ الْعِیْدَیْنِ عید ین کے بعد مصافحہ و معانقہ کا شرعی حکم الحمد للّٰہ رب العالمین، والصلوۃ والسلام علی رسولہ محمد وآلہ وأصحابہ أجمعین۔ سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مصافحہ و معانقہ کے بارے میں جو خاص کرکے عیدین میں بعد نماز کے ہوتا ہے؟ اور مصافحہ اور معانقہ کا ایک ہی حکم ہے یا کوئی فرق ہے ؟ اور ان دونوں کا کون سا وقت اور موقع ہے ؟ جواب اس کا حدیث اور فقہ سے دیا جائے۔ جواب: إِنِ الْحُکْمُ اِلاَّ لِلّٰہِ۔ جاننا چاہیے کہ مصافحہ کرنا وقت ملاقات کے احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔ پس جب اور جس وقت دو مسلمان ملاقی ہوں، دونوں بعد سلام کے مصافحہ کریں۔ سنن الترمذی میں ہے: (( عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰہ عليه وسلم مَا مِنْ مُسْلِمَیْنِ یَلْتَقِیَانِ فَیَتَصَافَحَانِ اِلاَّ غُفِرَ لَھُمَا قَبْلَ اَنْ
Flag Counter