Maktaba Wahhabi

307 - 315
ذیل بنیادی اصول پیش کرتا ہے: 1۔ بحیثیت مسلم ہمارا یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ ہر انسان بحیثیت انسان معزز ومکرم ہے خواہ اس کا تعلق کسی بھی دین اورکسی بھی رنگ ونسل سے ہو۔ اللہ کافرمان ہے: "وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ" (الاسراء:70) ’’اور ہم نے آدم علیہ السلام کی اولاد کو تکریم عطا کی ہے۔‘‘ چونکہ اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو معزز ومکرم بنایا ہے، اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ انسان کی حیثیت سے ہم ہرانسان کی عزت وتکریم کریں۔ اس سلسلے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ بخاری شریف کی روایت ہے کہ ایک یہودی کا جنازہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سے گزرا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے احترام میں کھڑےہوگئے۔ کسی نے تعجب سے سوال کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ تو یہودی کا جنازہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ کیا وہ انسان نہیں تھا؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل انسان کو بحیثیت انسان تکریم عطا کرنے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ 2۔ ہمارا یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ کسی انسان کا مسلم یاکافر ہونااللہ کی مرضی سےہے۔ اللہ چاہتا تو سبھی کومسلمان بنادیتا لیکن اللہ کی مرضی اورحکمت ہے کہ دنیا میں بعض مسلم ہوتے ہیں اور بعض دوسرے مذاہب کے پیروکار۔ اللہ فرماتاہے: "وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً ۖ وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ" (ھود:118) ’’تیرارب چاہتاتو تمام انسان کو ایک ہی امت بنادیتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ سب الگ الگ ہیں۔‘‘ چونکہ ہر شخص کامسلم یاکافر ہونا اللہ کی مرضی سے ہے اس لیے کسی کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ کسی شخص کوقہراً جبراً مسلمان بنایاجائے۔ اللہ فرماتاہے: "وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لآمَنَ مَنْ فِي الأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ
Flag Counter