Maktaba Wahhabi

40 - 315
اعتقاد ہے کہ قبروں اور مزاروں کے اطراف میں بسنے والے بہت سارے مجذوب قسم کے پاگل اور بے وقوف لوگ اولیاء اللہ ہوتے ہیں۔ ان مجذوب قسم کے نام نہاد اولیاء اللہ کے بارے میں ان لوگوں نے کرامات اور معجزات کی ایسی داستانیں گڑھ لی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور انھیں سادہ لوح مسلمانوں کو بے وقوف اور گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے ’’البلہ‘‘ کی جوتشریح کی ہے وہ اسلام کے نقطہ نظر سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔ کیونکہ دین اسلام جس طرح آخرت کی طرف دعوت دیتاہے اسی طرح دنیا کمانے اور مادی ترقیوں کو حاصل کرنے کی بھی ترغیب دیتا ہے۔ اسلام روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ مادی تربیت کی بھی تعلیم دیتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام دین ودنیا کا حسین امتزاج ہے۔ اسی میانہ روی کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم دی ہے اور اس پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور سلف صالحین کا عمل رہا ہے۔ صفائی ستھرائی اور احادیث ِرسول( صلی اللہ علیہ وسلم ) سوال:۔ ’’النظافۃ من الایمان‘‘ (صفائی ایمان کا حصہ ہے) ۔ کیا یہ کسی حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ ہیں جیساکہ مشہور ہے؟ اگر یہ حدیث نہیں ہے تو صفائی ستھرائی کا اسلام میں کیا مقام ہے؟[1] جواب:۔ بعینہ ان ہی الفاظ میں کوئی حدیث منقول نہیں ہے۔ البتہ اس مفہوم اور مدعا
Flag Counter